آسٹریلیا :پٹرول و ڈیزل پر ٹیکس رعایت میں مزید 1ماہ توسیع
سڈنی (اے پی پی،اے ایف پی)آسٹریلیا نے بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور عوام پر مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں دی جانے والی رعایت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے ۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہاہے کہ حکومت جولائی کے دوران بھی ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی میں رعایت برقرار رکھے گی۔وزیراعظم کے مطابق اس اقدام سے آسٹریلوی شہریوں کو فی ٹینک اوسطاً 11 آسٹریلوی ڈالر کی بچت ہوگی۔