ملائشیا جانے کیلئے ہیرو بننے کا بہترین موقع گنوا یا:ٹیپو شریف

ملائشیا جانے کیلئے ہیرو بننے کا بہترین موقع گنوا یا:ٹیپو شریف

کراچی (آئی این پی) اداکار ٹیپو شریف نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے ملائشیا جانے کے لیے اپنے کیریئر کا اچھا موقع چھوڑ دیا تھا۔

ٹیپو شریف نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ میں نے ملائشیا جانے کے لیے ایک نجی ٹی وی کے مشہور ڈرامے میں مرکزی کردار کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔اداکار نے بتایا کہ مجھے ڈرامہ میں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی جسے بعد میں احسن خان نے ادا کیا تھا اور بہت ہی شاندار طریقے سے نبھایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے بطور ہیرو اپنی پہچان بنانے کا ایک بہترین موقع گنوا دیا، اب میں ہیرو نہیں ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ میں دوبارہ کبھی ہیرو کا کردار ادا کروں گا یا نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں