مستقبل میں اگر کوئی صدارتی اعزاز دیا گیا تو قبول نہیں کرونگا:شہزاد نواز
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکار شہزاد نواز نے کہا ہے کہ اگر مجھے مستقبل میں پرائیڈ آف پرفارمنس یا کوئی صدارتی اعزاز دیا گیا تو اسے قبول نہیں کروں گا، کیونکہ میرے نزدیک بہت سے مستحق فنکار آج بھی اس اعزاز سے محروم ہیں۔
ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شہزاد نواز نے کہا کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اب تک بہت سے ایسے لوگوں کو نہیں ملا جو حقیقت میں اس کے مستحق تھے ، یہ صرف میری رائے نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جو ریکارڈ پر موجود ہے ۔