ہالی ووڈ اداکار جینکارلو ایسپوزیٹو نے اسلام قبول کر لیا
ریاض (آئی این پی) ہالی ووڈ کے معروف اداکار جینکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں قیام کے دوران اسلام قبول کر لیا ہے ۔
یہ دعوی سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے کیا ہے ۔ترکی آل الشیخ کے مطابق جیانکارلو ایسپوزیٹو نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا اور اس کے بعد فلمی ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مسجد میں نمازادا کی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک مسجد کے اندر فلم بنانے والی ٹیم کے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد دنیا بھر میں ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر تیزی سے پھیل گئی۔ ترکی الشیخ نے بتایا کہ امریکی اداکار نے لوگوں کے اچھے اخلاق، محبت اور مہمان نوازی کی بہت تعریف کی۔