فلمیں بنانے کے شوق میں 13 سال کی عمر میں گھر سے بھاگا :ابو علیحہ
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی فلم ہدایت کار اور مصنف ابو علیحہ نے انکشاف کیا کہ 13 سال کی عمر میں فلمیں بنانے شوق کیلئے گھر سے بھاگ کر لاہور پہنچ گیا تھا۔
ابو علیحہ نے نے بتایا کہ بچپن سے ہی میرے دل میں فلمیں بنانے کا جنون تھا، لاہور ایک سٹوڈیو کے قریب موجود ایک یتیم خانے کے عملے نے انہیں بغیر شناخت کے دیکھا تو اپنے ساتھ لے گیا، بعد ازاں ان کے والد کا سراغ لگایا گیا، جوانہیں واپس گھر لے گئے ۔ہدایت کار نے کہا کہ آج بھی مجھے لگتا ہے کہ کاش میں اس انڈسٹری میں اور پہلے آ جاتا۔