شوبز تعلقات دکھاوے پر مبنی ہوتے ہیں :جویریہ عباسی

شوبز تعلقات دکھاوے پر مبنی ہوتے ہیں :جویریہ عباسی

کراچی (آئی این پی)اداکارہ جویریہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں بننے والے بیشتر تعلقات حقیقت کے بجائے دکھاوے پر مبنی ہوتے ہیں اور کئی رشتے صرف عوامی توجہ حاصل کرنے کے لیے قائم کیے جاتے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ عباسی نے اپنی زندگی، کیریئر اور شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوں پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے کورونا وبا کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران کئی معروف شوبز شخصیات کی شادیاں سامنے آئیں، جن میں بعض جوڑوں کے بارے میں مداح پہلے سے جانتے تھے جبکہ کچھ شادیاں سب کے لیے حیران کن تھیں۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی آج بھی کامیابی سے جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں