محبت کے معاملے میں بدقسمت رہا ہوں:کارتک آریان
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ وہ محبت کے معاملے میں بدقسمت رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کے دوران اداکار کے کچھ مداحوں نے ان سے محبت اور شادی کے بارے میں بھی سوال پوچھ لیے ۔ ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ کو سچی محبت مل گئی ہے ؟ انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں خود کو محبت کے معاملے میں خوش قسمت سمجھتا تھا لیکن ایسا نہیں ہے ۔