غیر قانونی کشتی میں فرانس سے برطانیہ سفرکرنیوالی خاتون ہلاک

غیر قانونی کشتی میں فرانس سے  برطانیہ سفرکرنیوالی خاتون ہلاک

پیرس (اے ایف پی) فرانس سے غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کے دوران ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی،

حکام کے مطابق کشتی نے سفر کے دوران کسی قسم کی مدد طلب نہیں کی، تاہم برطانوی حکام نے کشتی کو روکا تو ایک مسافر بے ہوش حالت میں پایا گیا۔ فوری طبی امداد کے باوجود خاتون جانبر نہ ہو سکی۔حکام نے بتایا کہ رواں سال اب تک چینل عبور کرنے کی کوششوں میں 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں