کولمبیا :انتہائی مطلوب باغی رہنما کا نائب فوجی کارروائی میں ہلاک
بوگوٹا (اے ایف پی)کولمبیا کی وزارت دفاع کے مطابق ملک کے انتہائی مطلوب باغی رہنما ایوان مورڈیسکو کے نائب کو فوجی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا ۔
ہلاک ہونے والے کمانڈر مارلون کا تعلق وسطی جنرل سٹاف نامی مسلح گروہ سے تھا جو جنوب مغربی علاقے کاکا میں سرگرم ہے ۔ حکام کے مطابق وہ اپریل میں ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا جس میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ صدر گستاوو پیٹرو نے اسے منظم جرائم کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا۔