بھارت :پیپر لیک سکینڈل کے بعد میڈیکل داخلہ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد
نئی دہلی(اے ایف پی )بھارت میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ہونے والا اہم امتحان(نیٹ)پیپر لیک سکینڈل کے بعد اتوار کو سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت دوبارہ لیا گیا۔
حکام کے مطابق 22 لاکھ سے زائد امیدوار امتحان میں شریک ہو ئے ، جبکہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے دو لاکھ سے زیادہ اہلکار تعینات کیے گئے ۔ امتحانی عمل میں بائیومیٹرک تصدیق، مصنوعی ذہانت سے لیس نگرانی اور سوالیہ پرچوں کی جی پی ایس ٹریکنگ شامل ہے ۔ گزشتہ امتحان پیپر لیک ہونے کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا، جس پر طلبا اور والدین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور تعلیمی حکام کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔