بدعنوانی کیس:ہسپانوی وزیراعظم کے قریبی ساتھی لوئس کو 24سال قید

بدعنوانی کیس:ہسپانوی وزیراعظم  کے قریبی ساتھی لوئس کو 24سال قید

میڈرڈ(اے ایف پی)سپین کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے قریبی ساتھی اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ ہوزے لوئس ابالوس کو بدعنوانی کے جرم میں 24 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ان کے سابق مشیر کولدو گارشیا کو بھی 19 سال قید کا حکم دیا۔ استغاثہ کے مطابق دونوں افراد نے کورونا وبا کے دوران طبی سامان کی خریداری کے سرکاری معاہدوں کے عوض لاکھوں یورو کی مبینہ کمیشن وصول کی ۔ ادھر سپین کے عدالتی نگران ادارے نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی اہلیہ بیگونیا گومیز کے خلاف بدعنوانی کیس کی تحقیقات کرنیوالے جج خوان کارلوس کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی ۔ عدالتی نگران ادارے کے مطابق جج کے بعض ریمارکس ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں