پاکستان سے 4لاکھ ہنر مند سعودی عرب جائیں گے

 پاکستان سے 4لاکھ ہنر مند   سعودی عرب جائیں گے

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2034 کیلئے پاکستان نے اپنے 3 سے 4 لاکھ ہنر مند افراد کو سعودی عرب بھیجنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔۔۔

 سرکاری دستاویزات کے مطابق ہنر مند پاکستانی افراد 2026 سے 2034 کے دوران انفرااسٹرکچر کی تعمیر، ہوا بازی، سیاحت اور متعلقہ خدمات کے شعبوں میں اہم کردار ادا کریں گے ، اقدام کا مقصد عالمی لیبر مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط بنانا ہے ،اسی مقصد کیلئے جولائی تا مارچ مالی سال 26-2025 کے دوران 2 لاکھ 15 ہزار 719 افراد کو سافٹ سکلز کی تربیت دی گئی ۔ 2025 میں 5 لاکھ 30 ہزار پاکستانی ہنر مند افراد سعودی عرب گئے جو سال بھر میں بیرونِ ملک روزگار کیلئے ہونے والی کل رجسٹریشن کا 69.54 فیصد ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں