نائیجیریا میں جڑواں بہنوں کی جڑواں بھائیوں سے شادی

نائیجیریا میں جڑواں بہنوں کی  جڑواں بھائیوں سے شادی

ابوجا(اے ایف پی)نائیجیریا کے شہر عبادان میں منفرد شادی نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جہاں جڑواں بہنوں نے جڑواں بھائیوں سے شادی کرلی۔۔۔

 تقریب میں دلہنیں ایک جیسے سفید لباس میں جبکہ دولہے ہم رنگ سوٹ اور بو ٹائی میں نظر آئے ۔ شادی کی تقریب میں جڑواں بچے بھی شریک ہوئے ، جس نے منظر کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ یہ اپنی نوعیت کی ایک یادگار تقریب تھی، جسے دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ،تصاویر اور ویڈیوز بناتے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں