چین :ملک سے باہر موجود افراد کیخلاف کارروائی کاقانون نافذ
بیجنگ(اے ایف پی) چین نے نئے نسلی اتحاد و ترقی قانون کے تحت ملک سے باہر موجود افراد اور تنظیموں کیخلاف بھی کارروائی کا حق جائز قرار دیدیا۔۔۔
نائب وزیرِ انصاف ہو ویلی نے کہا کہ یکم جولائی سے نافذ ہونیوالا یہ قانون قومی حقائق اور بین الاقوامی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قانون کو ایغور اور تبتی اقلیتوں کے حامی کارکنوں کیخلاف استعمال کیا جا سکتا ہے ۔