عمان کا آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں کی آمدورفت کیلئے کھلا رکھنے کا اعلان

عمان کا آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں  کی آمدورفت کیلئے کھلا رکھنے کا اعلان

مسقط(اے پی پی)عمان نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں کی آمدورفت کیلئے کھلا رکھے گا ،کسی قسم کا ٹول یا فیس عائد نہیں کی جائے گی۔

عمان نے خطے سے روانہ ہونے والے جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت کیلئے موجودہ بحری راستے کے شمال اور جنوب میں دو عارضی راستے بھی مقرر کر دئیے ہیں۔عمان نے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے تعاون سے عارضی بحری راہداریاں قائم کی ہیں تاکہ بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات کے دوران جہاز محفوظ طریقے سے علاقے سے نکل سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں