خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان مفاہمتی مذاکرات سعودیہ میں متوقع
دبئی(اے ایف پی)مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ جنگ کے بعد خطے میں تعلقات کی بحالی کے لیے خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان مفاہمتی مذاکرات سعودی عرب میں ہونے کا امکان ہے۔۔۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سربراہی اجلاس ریاض میں متوقع ہے ، جس میں ایران کے علاوہ دیگر علاقائی ممالک بھی شریک ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور باہمی تعلقات کو بہتر بنانا ہے ۔ تاہم اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔