جنسی زیادتی مقدمے میں ٹرمپ کی اپیل مسترد ،50لاکھ ڈالر ہرجانہ برقرار
واشنگٹن(اے پی) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی وہ اپیل مسترد کر دی ہے جس میں انہوں نے ای جین کیرول کیس میں 50لاکھ ڈالر کے ہرجانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔۔۔
عدالت نے کیس سننے سے انکار کرتے ہوئے نچلی عدالتوں کے فیصلوں کو برقرار رکھا، جنہوں نے جیوری کے اس نتیجے کی توثیق کی تھی کہ ٹرمپ نے سابق میگزین کالم نگار کے ساتھ جنسی زیادتی اور بعد ازاں ان کی ہتک عزت کی۔کیرول نے 2019 میں اپنی کتاب کے ایک اقتباس میں ٹرمپ پر الزامات عائد کیے تھے ، جنہیں ٹرمپ نے جھوٹا قرار دیاتھا۔ جیوری نے 2023 میں ٹرمپ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ہرجانہ عائد کیا تھا، جبکہ اپیل کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ ٹرمپ کے وکلا نے شواہد کے طریقہ کار پر اعتراضات اٹھائے تھے ، تاہم عدالت نے انہیں مسترد کر دیا۔