غزہ :اسرائیلی حملے ،4افراد شہید
غزہ سٹی(اے ایف پی)غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔۔۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر البیرہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہو ا۔ وزارت نے بتایا کہ امیر احمد جواد جابر کو ام الشریط علاقے میں فوجی چھاپے کے دوران سر اور سینے میں گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔