غزہ :اسرائیلی حملے ، 8 افراد شہید 26 زخمی،کئی ملبے تلے دب گئے

غزہ :اسرائیلی حملے ، 8 افراد شہید  26 زخمی،کئی ملبے تلے دب گئے

غزہ (آئی این پی )غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد شہید اور 26 زخمی ہوگئے ۔۔۔

وزارت صحت کے مطابق متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں مسلسل حملوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں ۔وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک 1053 افراد شہید اور 3ہزار406 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اکتوبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر73ہزار66فلسطینی شہید اور 1لاکھ 73ہزار 514افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں