بھارت میں پہلی ہائی سپیڈ بلٹ ٹرین اگلے سال چلنے کا امکان
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی حکام کے مطابق ملک کی پہلی ہائی سپیڈ بلٹ ٹرین لائن کا ایک حصہ 2027 میں عوام کے لیے کھولے جانے کا امکان ہے ، جو تقریباً ایک دہائی کی تاخیر کے بعد ممکن ہو رہا ہے ۔۔۔
وزارت ریلوےکے مطابق ممبئی احمدآباد ہائی سپیڈ ریلوے کوریڈور پر کام تیزی سے جاری ہے اور سورت سے واپی کے درمیان 100 کلومیٹر کا سیکشن پہلے فعال کیا جائے گا۔ منصوبہ جاپانی کمپنی کی مدد سے بنایا جا رہا ہے اور اسے بھارت کے ریلوے نظام کی جدید کاری میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔