چین تائیوان پر اپنا کنٹرول قائم کرے گا:شی جن پنگ

 چین تائیوان پر اپنا کنٹرول  قائم کرے گا:شی جن پنگ

بیجنگ(اے ایف پی)چین کے صدر شی جن پنگ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ فوج کو مزید مضبوط اور جدید بنائیں گے اور ۔۔

حکمران  کمیونسٹ پارٹی کے اندر بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے ۔شی جن پنگ نے پارٹی کے قیام کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم عوامی ہال (گریٹ ہال آف دی پیپل) میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مضبوط فوج کی اہمیت پر زور دیا۔چینی صدر نے کہا کہ وہ مسلح افواج پر کمیونسٹ پارٹی کی مکمل قیادت کو برقرار رکھیں گے اور فوج کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔انہوں نے پارٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہاہمیں قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدید خطوط پر ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا۔شی جن پنگ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ چین تائیوان پر اپنا کنٹرول قائم کرے گا۔چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی یکم جولائی 1921 کو قائم ہوئی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں