دمشق :ریسٹورنٹ میں دھماکا 9افراد جاں بحق،20زخمی
دمشق (اے ایف پی) شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک ریسٹورنٹ کے اندر زور دار دھماکے میں 9 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ۔
دھماکا عدالتِ انصاف کے قریب نصب شدہ بارودی مواد کے پھٹنے کے باعث ہوا۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دوسری جانب شامی وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے بیروت میں لبنانی وزیراعظم نواف سلام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عدم مداخلت کے معاہدے پر دستخط کیے ۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ریاستوں کی خودمختاری، آزادی، اتحاد، علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے گا ۔