یوکرین کا روس کے زیر قبضہ علاقے کی مارکیٹ پر حملہ ، 5 افراد ہلاک

یوکرین کا روس کے زیر قبضہ علاقے  کی مارکیٹ پر حملہ ، 5 افراد ہلاک

ماسکو (اے ایف پی)یوکرین نے گزشتہ روز جنوبی یوکرین کے روسی زیرقبضہ علاقے زاپوریژژیا کے شہر توکماک کی ایک مارکیٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

روس کے مقرر کردہ گورنر ییوجینی بالیتسکی نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ دشمن کے جان بوجھ کر کئے گئے حملے میں توکماک شہر کی مارکیٹ پر 5 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے ۔یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک روز قبل روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں