وینزویلا :زلزلوں سے ہلاکتیں2ہزار595ہوگئیں 43ہزارتاحال لاپتہ
کاراکاس (اے ایف پی)وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے دو تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 595 ہو گئی ہے جبکہ 43ہزار سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے مطابق زلزلے کے باعث 189 عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ، آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر 20 کروڑ ڈالر کا تعمیر نو فنڈ قائم کیا جا رہا ہے ۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے مالی امداد اور قرض کی پیشکش کی ہے ، آئی ایم ایف فنڈ سے جاری ہونے والی رقم گھروں کی تعمیر کیلئے استعمال کی جائے گی۔