عالمی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی،تیل کی قیمتیں مستحکم ،ڈالر کمزور پڑگیا

عالمی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی،تیل  کی قیمتیں مستحکم ،ڈالر کمزور پڑگیا

لندن (اے ایف پی)ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں بحالی اور امریکا میں توقعات سے کم نئی ملازمتیں پیدا ہونے کے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد جمعہ کو دنیا کی بیشتر بڑی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی۔۔۔

جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں فوری اضافے کے خدشات بھی کم ہو گئے ۔ادھر امریکااور ایران کے درمیان جاری مذاکرات اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی صورتحال پر نظر رکھنے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں جبکہ شرحِ سود میں اضافے کے امکانات کم ہونے سے امریکی ڈالر بھی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں کمزور پڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں