ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال
بحری تجارت کی بحالی کا فیصلہ دوحہ میں حکام کے درمیان بات چیت میں ہوا ایران کی دیر، قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان جہازوں کی آمدورفت شروع
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5ماہ بعد بحال ہوگئی ۔ایرانی میڈیا کے مطابق بحری تجارت کی بحالی کیلئے دوحہ میں ایران اورقطری حکام کے درمیان بات چیت ہوئی جس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان بحری تجارت 5ماہ بعد بحال ہوگئی ۔ایرانی حکام کے مطابق ایران کی دیربندرگاہ اور قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان جہازوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے ۔ قطر نے ہر قسم کے بحری جہازوں اور کشتیوں کیلئے سمندری آمدورفت کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی جبکہ قطری وزارت ٹرانسپورٹ نے آپریٹرز کو نافذ العمل بحری ضوابط اور ہدایات کی مکمل پابندی کی ہدایت کی ہے ۔ واضح رہے 29 جون کو بادبانی اور ماہی گیری کی کشتیوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی تاہم تجارتی بحری جہاز اس پابندی سے مستثنیٰ تھے ۔