ٹرمپ کا دورہ ، ترکیہ کو لڑاکا طیاروں کے انجن ملنے کی امید، ایف35 پروگرام پر اختلافات برقرار
انقرہ(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کا نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کا دورہ انقرہ کو جدید لڑاکا طیاروں کے انجنوں کی فراہمی میں پیش رفت کا سبب بن سکتا ہے ، تاہم ایف35پروگرام سے متعلق تنازع فوری طور پر حل ہونے کا امکان نہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا ترکیہ کے مقامی ساختہ "کان"اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کے لیے تقریباً 40 ایف110 انجنوں کی فراہمی کی منظوری دے سکتا ہے ۔ یہ طیارہ ترکی کی فضائیہ کے ایف 16 بیڑے کی جگہ لینے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے ، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ایف35پروگرام پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔