چین و روس کا مشترکہ بحری مشقوں اوربحرالکاہل میں گشت کا اعلان
بیجنگ(اے ایف پی)چین اور روس نے رواں ماہ سالانہ بحری مشقوں اور بحرالکاہل کے مختلف علاقوں میں مشترکہ گشت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
چینی وزارت دفاع کے مطابق "جوائنٹ سی 2026" کے نام سے یہ مشقیں مشرقی چین کے شہر چنگ ڈاؤ کے ساحلی پانیوں اور فضائی حدود میں منعقد ہوں گی، جن کے بعد دونوں ممالک کی بحری افواج بحرالکاہل کے متعلقہ علاقوں میں مشترکہ گشت کریں گی۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے ۔