مالی :باغیوں کے حملے ، فوجی حکومت چند علاقوں تک محدود ، شدید دباؤ کا سامنا

مالی :باغیوں کے حملے ، فوجی حکومت چند  علاقوں تک محدود ، شدید دباؤ کا سامنا

باماکو (اے ایف پی)مالی میں شدت پسند تنظیم جے این آئی ایم اور طوارق علیحدگی پسند اتحاد ایف ایل اے نے ملک بھر میں مربوط حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا،

جس سے فوجی حکومت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق باغی گروپ مربوط حکمت عملی کے تحت فوجی حکومت کو کمزور کر رہے ہیں، حکومت کاکنٹرول اب صرف باماکو اور چند اہم علاقوں تک محدود ہے ۔باغیوں نے اہم شہروں سمیت دارالحکومت باماکو کے قریب واقع ایک بڑی جیل کو بھی نشانہ بنایا۔ ایف ایل اے نے شمالی علاقے کدال کے شہر انیفس پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے ، جہاں جھڑپیں جاری ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں