توانائی بحران کے بعد بھارت نے خام تیل ذخائر کی تلاش تیز کر دی
نئی دہلی(اے ایف پی)مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے دوران توانائی کے شدید بحران کا سامنا کرنے کے بعد بھارت نے ملک میں خام تیل کے نئے ذخائر کی تلاش کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بھارتی وزیرِ پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری کے مطابق حکومت تقریباً ڈھائی لاکھ مربع کلومیٹر غیر دریافت شدہ علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے نئے لائسنس جاری کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی ضرورت کا صرف 10 فیصد خام تیل مقامی طور پر پیدا کرتا ہے ، جبکہ باقی درآمد کرتا ہے ۔