فرانسیسی صدر میکخواں جلد دمشق کا دورہ کرینگے :شامی میڈیا

فرانسیسی صدر میکخواں جلد دمشق  کا دورہ کرینگے :شامی میڈیا

دمشق(اے ایف پی)شام نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں جلد دمشق کا دورہ کریں گے ، جو 2024 میں نئی قیادت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی بڑے مغربی یورپی رہنما کا پہلا دورہ ہوگا۔

 شامی سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے مطابق اس دورے میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری، سرمایہ کاری اور علاقائی امور پر بات چیت کی جائے گی ،تاہم شامی حکام نے فرانسیسی صدر کے متوقع دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ، فرانسیسی ایوانِ صدر نے تاحال اس دورے کی تصدیق نہیں کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں