والدین کی وجہ سے برقع پہننا چھوڑ دیا تھا:ماہ نور حیدر
کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ماڈل ما ہ نور حیدر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے والدین کی وجہ سے برقع پہننا چھوڑ دیا تھا۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ماہِ نور حیدر نے کہا کہ میرے گھر میں خواتین برقع نہیں پہنتیں اور نہ ہی سر پر دوپٹہ اور چادر لیتی ہیں لیکن میں نے 2009 میں برقع پہننا شروع کیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت نویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی تو میں پہلی بار برقع پہن کر اپنے والد صاحب کے سامنے گئی،انہوں نے مجھے دیکھ کر قہقہے لگائے اور پھر کہا کہ یہ کیا منافقت ہے ۔ماہِ نور حیدر نے کہا کہ اس کے بعد، میں نے برقع پہننا چھوڑ دیا تھا کیونکہ میرے دوستوں نے بھی میرا بہت مذاق اڑایا تھا اور میری والدہ کو میرا برقع پہننا پسند نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب میں آزاد ہوں۔