نئی آبنائے ہرمزسروس فیس میں دوست ملکوں کو رعایت :ایران

نئی آبنائے ہرمزسروس فیس میں دوست ملکوں کو رعایت :ایران

ایران اور عمان اہم آبی گزرگاہ کیلئے نئے انتظامات پر مشترکہ طور پر کام کر رہے فیس ٹرانزٹ ٹیکس نہیں مو ٔثر انتظام کیلئے وصول کی جائے گی:عبدالرضارحمانی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے اعلان کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے نئی سروس فیس وصول کرے گا جبکہ چین سمیت ان ممالک کو خصوصی رعایت دی جائے گی جنہوں نے مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا۔بیجنگ میں منعقدہ ورلڈ پیس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور عمان اس اہم آبی گزرگاہ کیلئے نئے انتظامات پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ نئی سروس فیس ٹرانزٹ ٹیکس نہیں بلکہ بحری خدمات، جہازوں کی نگرانی، محفوظ آمدورفت، ماحولیاتی تحفظ اور بحری راستے کے مو ٔثر انتظام کیلئے وصول کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران اس گزرگاہ کے انتظام اور سلامتی کیلئے اپنی ذمہ داریوں کے تحت سروس فیس نافذ کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دوست ممالک، خصوصاً وہ ممالک جو مشکل حالات میں ایران کے ساتھ کھڑے رہے ، ان کیلئے خصوصی مراعات اور رعایتوں پر غور کیا جائے گا۔ایرانی سفیر نے چین کو ایران کا اہم سٹرٹیجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تجارت، بنیادی ڈھانچے اور علاقائی سلامتی کے شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے جبکہ آبنائے ہرمز سے متعلق نئی پالیسی بھی اسی تعاون کا حصہ ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں