حسن جہانگیر نے ریکھا کے محبت نامے پر خاموشی توڑ دی
کراچی (آئی این پی) گلوکار حسن جہانگیر نے بھارتی اداکارہ ریکھا کی جانب سے مبینہ محبت نامہ ملنے سے متعلق سوال پر دلچسپ ردِعمل دیا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ریکھا نے ان کے مقبول گانے ہوا ہوا کی کامیابی کے بعد انہیں محبت نامہ لکھا تھا، تو حسن جہانگیر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ محبت کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے ، لیکن کچھ باتیں راز ہی رہنے دینی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھارت میں بے حد محبت ملی اور وہاں کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، مادھوری، گووندا، شاہ رخ خان، سلمان خان اور متھن اچھے دوست ہیں، بھارت میں بطور ہیرو کئی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم میں نے 7 بڑی فلموں کی آفرز مسترد کر دیں اور پاکستان واپس آ گیا،ان فلموں میں نیلم اور مادھوری ڈکشٹ سمیت دیگر بڑی اداکارائیں شامل تھیں۔