مومنہ اقبال کا ایم پی اے کی عبوری ضمانت میں توسیع پر ردِعمل

مومنہ اقبال کا ایم پی اے کی عبوری  ضمانت میں توسیع پر ردِعمل

لاہور (آئی این پی)اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں پھر توسیع کے بعد قانونی کارروائی پر سوالات اٹھا دئیے۔

 عدالتی کارروائی کے بعد مومنہ اقبال نے انسٹاگرام سٹوری میں کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ مجھے پہلے لگتا تھا کہ اثر و رسوخ صرف بھوانہ تک محدود ہے ، تاہم اب محسوس ہوتا ہے کہ ایک ایم پی اے ہونے کا پورا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا عام شہریوں کے مقدمات بھی اسی طرح چلتے ہیں یا صرف بااثر افراد کو بار بار تاریخیں ملتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں