بریک اپ پر رونے کے بجائے جشن منانا چاہیے :جینیفر لوپیز
لاس اینجلس (آئی این پی)امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے کہا ہے کہ تعلق ختم ہونا ناکامی نہیں بلکہ زندگی کے ایک بہتر مرحلے کی شروعات ہو سکتی ہے۔
ایک یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جینیفر لوپیز نے کہا کہ بریک اپ کو ناکامی نہیں سمجھنا چاہیے ، بلکہ یہ انسان کو اپنی بہتر شخصیت کی جانب بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بریک اپ ہونے پر پارٹی ہونی چاہیے ، اگر کسی کا تعلق ختم ہو جائے تو اسے مبارکباد دینی چاہیے ، کیونکہ اس نے ایک اہم فیصلہ کیا، جو شاید سب کے لیے بہتر ثابت ہوا۔