عامر خان گوری سپراٹ کیساتھ رشتہ زدواج میں منسلک
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی سے منعقد ہوئی، جہاں دونوں نے سپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کروائی، تقریب میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔رپورٹس کے مطابق عامر خان کے بچوں جنید، آئرہ اور آزاد سمیت متعدد قریبی عزیز تقریب میں موجود تھے ۔عامر خان اور گوری سپراٹ ایک دوسرے کو تقریبا 25 برس سے جانتے تھے ، یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے ۔