کابل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں دھماکا،20طلبا زخمی

کابل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں دھماکا،20طلبا زخمی

صوبہ غزنی میں فائرنگ ،کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر خالد مسعود ہلاک:افغان میڈیا

کابل(آئی این پی )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع کابل یونیورسٹی کے طلبا ہاسٹل میں دھماکے کے نتیجے میں 20 طلبا زخمی ہو گئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق طلبا کو علی آباد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ہاسٹل میں موجود ایک طالب علم نے آڈیو پیغام میں بتایا کہ دھماکے کے بعد پورے ہاسٹل کی سکیورٹی سخت کر دی گئی اور طلبا کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔ تاحال طالبان حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ افغانستان انٹرنیشنل نے ایک الگ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے کمانڈر خالد مسعود کو افغانستان کے صوبہ غزنی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں