بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہندوتوا بلوائیوں نے چرچ مسمار کردیا
کولکتہ (اے پی پی)بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں ہندوتوا بلوائیوں نے حملہ کر کے ایک چرچ کو مسمار کر دیا۔
ہندو انتہا پسندوں نے ریاست کے ضلع جنوبی پرگنہ کے علاقے سبھاش گرام میں زیر تعمیر چرچ پر حملہ کیا اور اسے جے شری رام اور ہندو ہندو بھائی بھائی جیسے نعرے لگاتے ہوئے مسمار کر دیا۔انہوں نے وہاں نصب متعدد صلیبوں کو بھی تباہ کردیا۔ اسی طرح کے نعرے بی جے پی، آر ایس ایس اور دیگر سنگھ گروپوں نے اتر پردیش میں بابری مسجد کومسمار کرتے ہوئے بھی لگائے تھے ۔