بھارت، ضمانت پر رہا ملزم نے بیوی اور 2 بچوں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا
نئی دہلی (این این آئی )بھارتی ریاست تلنگانہ میں 35 سالہ راج کمار نے اپنی بیوی پاروتی سرتھا اور اپنے 2 کمسن بیٹوں سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا۔
ملزم نے پہلے اپنی 30 سالہ بیوی ، ایک اور چار سال کے بیٹوں کو قتل کیا، بعد ازاں اس نے اس 17 سالہ لڑکی کو بھی قتل کر دیا جس نے 16 مئی کو اس کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کروائی تھی۔ بعد ازاں ملزم نے لڑکی کی 45 سالہ والدہ اور 65 سالہ نانی کو بھی قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم تاحال فرار ہے ،پولیس کا کہنا تھا کہ راج کمار کے خلاف کم عمر لڑکی کا تعاقب کرنے اور ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہوا تھا، وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار رہا اور بعد میں عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی تھی۔ اسے تقریبا ایک ہفتے قبل ضمانت ملی تھی۔