ایپل نے اوپن اے آئی کیخلاف تجارتی راز چوری کرنیکا مقدمہ دائر کر دیا
سان فرانسسکو(اے ایف پی)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف تجارتی راز اور خفیہ معلومات چوری کرنے کا مقدمہ دائر کر دیا۔
کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوپن اے آئی نے ایپل کے ملازمین کو اپنی جانب راغب کرکے زیرتکمیل ہارڈویئر منصوبوں سے متعلق حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ایپل نے کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں دائر درخواست میں دعویٰ کیا کہ اوپن اے آئی نے ملازمین کو اپنی جانب راغب کرکے خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ صارفین کیلئے نئی ہارڈویئر ڈیوائس تیار کی جا سکے ۔ اوپن اے آئی نے فوری ردعمل نہیں دیا۔