ٹرمپ کے ’ہرمز ٹیکس‘ پر ایران کا طنز
تہران (اے ایف پی) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تجارتی جہازوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر طنز کیا ۔۔۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک تیکھی پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا امریکی صدر بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے والے کو اس سروس کا معاوضہ ضرور ملنا چاہیے ۔ ایران ہمیشہ سے آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ٹرمپ کا تجویز کردہ 20 فیصد ٹیکس یقیناً بہت زیادہ ہے ، ہم اس معاملے میں منصفانہ رویہ اختیار کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments