روس یوکرین کے ایک دوسرے پر ڈرون حملے ، 10 افراد ہلاک
پیرس میں اتحادی ممالک کا اجلاس، یوکرین کی حمایت ، روس پر دباؤ بڑھانے پر غور
ماسکو(اے ایف پی) روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر تازہ ڈرون حملے کیے ہیں ، جن میں دونوں ممالک میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ روسی حکام کے مطابق ماسکو کے نواحی علاقے سمیت مختلف مقامات پر یوکرینی ڈرون حملوں میں 4 افراد جان سے گئے ، جبکہ 81 ڈرون مار گرائے گئے ۔ دوسری جانب یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی حملوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوئے ۔دوسری جانب پیرس میں اتحادی ممالک کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں یوکرین کی حمایت جاری رکھنے اور روس پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق اجلاس میں 25 سے زائد ممالک کے سربراہان شریک ہوئے ۔ شرکا نے یوکرین کے فضائی دفاع، ہتھیاروں کی مقامی تیاری اور مستقبل کی سکیورٹی ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments