امریکا :غیر ملکی طلبا اور صحافیوں کے قیام کی مدت کم کرنیکا فیصلہ
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکانے غیر ملکی طلبا اور صحافیوں کے امریکا میں قیام کی مدت کم کرنے کیلئے نئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔
مجوزہ تبدیلی کے تحت طلبا ویزا رکھنے والے افراد امریکا میں زیادہ سے زیادہ چار سال قیام کر سکیں گے ۔ غیر ملکی صحافیوں کے لیے قیام کی مدت 240 دن مقرر کرنے کی تجویز ہے ، جس میں مزید توسیع کی درخواست دی جا سکے گی۔ تاہم چینی صحافیوں کے لیے ابتدائی مدت صرف 90 دن ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments