ٹیکسٹائل برآمدات 17.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3.87فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مالی سال 2025-26 کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.26 فیصد معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 17.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال 2024-25 میں 17.88 ارب ڈالر تھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق اس اضافے میں سب سے بڑا کردار ریڈی میڈ گارمنٹس کا رہا جن کی برآمدات 3.87 فیصد بڑھ کر 4.288 ارب ڈالر ہوگئیں جبکہ ایک سال قبل یہ 4.13 ارب ڈالر تھیں۔اسی طرح کاٹن یارن کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جو 12.40 فیصد بڑھ کر 765 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ سال یہ 680.7 ملین ڈالر تھیں۔
دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 8.67 فیصد اضافے سے 790.86 ملین ڈالر ہوگئیں جبکہ خام کپاس کی برآمدات میں 199.20 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ہوا اور یہ 2.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال 0.871 ملین ڈالر تھیں،تاہم کئی اہم ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ نٹ ویئر کی برآمدات 0.88 فیصد کمی کے ساتھ 4.966 ارب ڈالر رہیں جبکہ بیڈ ویئر کی برآمدات معمولی 0.01 فیصد کمی کے بعد 3.112 ارب ڈالر رہ گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments