روومن پاول کے حارث رؤف کو لگاتار چار چھکے
آکلینڈ (آئی این پی)میجر لیگ کرکٹ کے پہلے کوالیفائر میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سان فرانسسکو یونی کارنز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں سان فرانسسکو کے کپتان میتھیو شارٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔لاس اینجلس کی جانب سے کولن منرو نے 44 گیندوں پر 51 رنز اور آندرے رسل نے 41 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تاہم میچ کا رخ روومن پاول نے بدل دیا۔انہوں نے صرف 15 گیندوں پر دھواں دار نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے آخری اوورز میں مسلسل چھکوں کی برسات کی اور ٹیم کا مجموعہ 187 رنز تک پہنچا دیا۔اس دوران انہوں نے 19ویں اوور میں حارث رؤف کو لگاتار 4 چھکے بھی لگائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments