شہری دوسری جنگِ عظیم کا گرنیڈ لیکر پولیس سٹیشن پہنچ گیا

 شہری دوسری جنگِ عظیم کا گرنیڈ لیکر پولیس سٹیشن پہنچ گیا

مونٹریال(نیٹ نیوز)کینیڈین پولیس نے شہریوں سے دوسری جنگِ عظیم کے دوران نہ پھٹنے والے دستی بم پولیس سٹیشن نہ لانے کی درخواست کی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا ہے ۔10 جولائی کو کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص دوسری جنگِ عظیم کا ایک ایسا دستی بم (گرینیڈ) لے کر آیا جو پھٹا نہیں تھا، اگر لوگوں کو ایسی کوئی چیز ملے ، تو اسے اپنے مقامی پولیس سٹیشن نہ لے کر جائیں۔اس پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر شہریوں کو کوئی ایسا بارودی مواد ملے جو پھٹا نہ ہو، تو اسے وہیں چھوڑ دیں اور اپنی مقامی پولیس سے رابطہ کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں پولیس دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے والے یونٹ کے ذریعے اسے محفوظ طریقے سے ختم کرنے کا انتظام کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...