ہیری کین ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست پر رنجیدہ ہوگئے

 ہیری کین ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست پر رنجیدہ ہوگئے

ہمیں ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں کامیابی کی حتمی کڑی کی ضرورت ہے

اٹلانٹا (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے کپتان ہیری کین کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم ابھی تک اس 'لاپتہ کڑی' کو تلاش کر رہی ہے جس کی کمی بڑے ٹورنامنٹس میں کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ۔ 23 ویں فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن اور تین مرتبہ کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کے بعد انگلینڈ ٹیم کے کپتان ہیری کین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس ہار نے 1966 کے بعد سے انگلینڈ کے ورلڈ کپ جیتنے کے انتظار کو مزید طویل کر دیا ہے جبکہ ٹیم گزشتہ دو یورو فائنلز میں پہنچنے کے باوجود ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے ۔ ہیری کین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ میں بہت سے اچھے لمحات اور بہترین میچز کھیلے اور ایک بار پھر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ہم اکثر فائنل لائن کے قریب پہنچنے کی بات کرتے ہیں لیکن ہمیں ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اس حتمی کڑی کی ضرورت ہے جو فی الحال غائب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹورنامنٹس میں بہت زیادہ محنت، دباؤ اور ذہنی مضبوطی درکار ہوتی ہے جو ہمارے کھلاڑیوں نے چھ سات ہفتوں کے دوران دکھائی لیکن ہم فائنل لائن عبور کرنے سے رہ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...