بی جے پی چاہتی ہے کہ مجھے دل کا دورہ پڑ جائے :ممتا بنر جی
کولکتہ(کے پی آئی )بھارتی ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) چاہتی ہے کہ مجھے دل کا دورہ پڑ جائے۔
مگر میں زندہ رہوں گی اور تمہارا خاتمہ دیکھوں گی۔ ممتا بنر جی نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی تحقیقاتی ایجنسیوں اور پولیس کو استعمال کر کے میری پارٹی میں توڑ پھوڑ کرا رہی ہے اور کئی رہنما خوف کی وجہ سے پارٹی چھوڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اب بھی لوک سبھا او ر راجیہ سبھا میں 18اراکین موجودہیں اور جو لوگ مخالف کیمپ میں گئے ہیں وہ پولیس کے خوف کی وجہ سے گئے ہیں ۔ ممتا نے پارٹی چھوڑنے والے رہنما مدن مترا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس لیے چھوڑ گئے کیونکہ تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹوں کو طلب کیا تھا ۔ انہوں نے ایک اور پارٹی رہنما ابھیشیک بنرجی کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ ان کے خاندان کے افراد کو بھی بار بار سمن بھیجے جارہے ہیں لیکن انہوں نے سمجھوتہ کرنے کے بجائے سیاسی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments