بھارتی ریاست آسام میں سیلاب،41 ہلاک ،9لاکھ افراد متاثر

 بھارتی ریاست آسام میں سیلاب،41 ہلاک ،9لاکھ افراد متاثر

1800سے زائد دیہات زیر آب،ہزاروں مویشی سیلاب میں بہہ گئے

نئی دہلی(اے ایف پی) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں موسلادھار مون سون بارشوں کے باعث آنے والے شدید سیلاب سے کم از کم 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے مطابق غیر معمولی بارشوں اور بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے کے واقعات میں 1800سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ، جس سے تقریباً 9 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور ہزاروں مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے ۔ وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے کہا کہ دور دراز علاقوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے ڈرونز اور کم گہرے پانی میں چھوٹی کشتیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...